ستر ہزار

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - (بطور مبالغہ) اظہار کثرت کے لیے مستعمل، بہترے۔  عشاق کی کمی نہیں معشوق چاہیے ہو دل کا قدردان تو ستر ہزار دل      ( ١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ١١٧ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت عددی 'ستر' کے ساتھ فارسی اسم 'ہزار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٠٣ء سے "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔